22 جون 2025 - 07:57
جوہری صنعت کی ترقی کا سلسلہ نہیں رکے گا، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم

امریکہ کے وحشیانہ اقدام کے جواب میں، جس میں اس نے ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کیا، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ "جوہری صنعت کی ترقی کا راستہ نہیں رکے گا"۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، ایٹمی توانائی تنظیم کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

گذشتہ چند دنوں سے صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملوں کے بعد، آج صبح سویرے اسلامی ایران کے دشمنوں نے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ کیا۔

یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، افسوسناک طور پر، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی بے حسی اور حتیٰ کہ حمایت کے سائے میں کی گئی ہے۔

امریکی دشمن نے، اپنے صدر کے ذریعے سوشل میڈیا پر، ان جوہری مراکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، حالانکہ یہ سائٹس NPT معاہدے اور سلامتی معاہدات کے تحت مسلسل زیر نگرانی ہیں۔

عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ جنگل کے قانون پر مبنی اس بے ضابطگی کی مذمت کرے اور ایران کے جائز حقوق کے حصول میں اس کا ساتھ دے۔

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم، عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ دشمنوں کے مکروہ منصوبوں کے باوجود، ہزاروں انقلابی اور پرعزم سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں سے، اس قومی صنعت کی ترقی کا سلسلہ، جو ہمارے جوہری شہیدوں کے خون کا ثمرہ ہے، کبھی نہیں رکے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم عوام کے حقوق کے دفاع میں، اس ادارے نے قانونی اقدامات سمیت تمام ضروری اقدامات اپنے ایجنڈے میں شامل کر لئے ہیں۔

ایٹمی توانائی تنظیم - ایران

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha